ویزا لگوانے کے نام پر لاکھوں کی دھوکہ دہی، مقدمہ درج
بارہ بنکی، 28 اپریل (ہ س)۔ ویزا دلانے کے نام پر لاکھوں روپئے کی دھوکہ دہی کے معاملے میں اتوار کو ضلع
ویزا لگوانے کے نام پر لاکھوں کی دھوکہ دہی، مقدمہ درج


بارہ بنکی، 28 اپریل (ہ س)۔ ویزا دلانے کے نام پر لاکھوں روپئے کی دھوکہ دہی کے معاملے میں اتوار کو ضلع کے رام نگر تھانے میں دو معاملے درج کیے گئے ہیں۔ رام نگر تھانہ کے جانکی نگر ماجرے ابراہیم پور کا رہنے والا محمد۔ توفیق نے بتایا کہ دس ماہ قبل مختلف تاریخوں پر اس نے فتح پور کے رہنے والے عقیل، رائے بریلی کے رہنے والے سورج اور رام نگر کے پریتی موریہ کو ویزا لگوانے کے لئے ایک لاکھ تیس ہزار روپئے دیے۔ لیکن آج تک اس کا ویزا نہیں بن سکا۔ جب اس نے اپنی رقم واپس مانگی تو ان لوگوں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اسی طرح رام نگر تھانہ کے امرائی گاؤں کے رہنے والے نتیش سریواستو، رام نگر لین کے رہنے والے محمد اشتیاق سے بھی ویزا بنوانے کے لیے دو لاکھ روپئے لیے تھے۔ لیکن اب تک اس کا ویزا نہیں بن سکا اور پیسے بھی واپس نہیں کیے گئے۔ بہت اصرار کے بعد 35 ہزار روپئے مل گئے، اب بھی 1 لاکھ 65 ہزار روپئے باقی ہیں۔ پیسے مانگنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ تھانہ انچارج رتنیش کمار پانڈے نے بتایا کہ دونوں کے خلاف درج معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande