پنجاب میں منشیات کا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا، 48 کلو ہیروئن اور 21 لاکھ روپئے کی منشیات برآمد، تین گرفتار
چنڈی گڑھ، 29 اپریل (ہ س)۔ پنجاب پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے ق
پنجاب میں منشیات کا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا


چنڈی گڑھ، 29 اپریل (ہ س)۔ پنجاب پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 48 کلو ہیروئن اور 21 لاکھ روپئے مالیت کی منشیات برآمد کر کے منشیات کے ایک بین الاقوامی گروہ کا کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس سنڈیکیٹ کے روابط ایران، افغانستان، ترکی، پاکستان اور کینیڈا سے جڑے ہوئے ہیں۔

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے پیر کو چنڈی گڑھ میں بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت ستنام سنگھ عرف ببی کے طور پر کی گئی ہے، جو گاؤں ڈھنڈیاں، نواں شہر کا رہنے والا ہے جو اس وقت ہوشیار پور کے سبھاش نگر میں رہتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی بیٹی امن روزی اورداماد ہردیپ سنگھ بھی شامل ہیں۔

ڈی جی پی گورو یادو نے کہا کہ منشیات کے اس سنڈیکیٹ کا نیٹ ورک ایران، افغانستان، ترکی، پاکستان اور کینیڈا تک پھیلا ہوا ہے اور مقامی نیٹ ورک جموں کشمیر اور گجرات تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ سنڈیکیٹ سرحد پار اور بین ریاستی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیروئن کی اس کھیپ کو بھارت بھیجنے کے لیے گجرات کا سمندری راستہ اور جموں و کشمیر کا عام راستہ استعمال کیا گیا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ترکی میں مقیم ایک ہیروئن اسمگلر جس کی شناخت نوپریت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے اس سنڈیکیٹ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande