پولیس ٹیم پر حملہ ، انسپکٹر کا ہاتھ ٹوٹا ، ایف آئی آر درج
بیتیا ، 15 اپریل (ہ س)۔ بیتیا پولیس ضلع کے شکار پور تھانہ واقع چیگونا گاؤں میں اتوار کی شب میں ایک
پولیس ٹیم پر حملہ ، انسپکٹر کا ہاتھ ٹوٹا ، ایف آئی آر درج


بیتیا ، 15 اپریل (ہ س)۔ بیتیا پولیس ضلع کے شکار پور تھانہ واقع چیگونا گاؤں میں اتوار کی شب میں ایک ملزم کو پکڑنے گئی پولیس پر ملزم سمیت اس کے رشتہ داروں نے حملہ کر دیا۔

واقعے میں انسپکٹر امت کمار کا ہاتھ ٹوٹ گیا جبکہ کچھ پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ واقعہ کے بعد دیگر پولیس اہلکاروں نے پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ دیگر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس ٹیم مارچ کے مہینے میں ہونے والے حملہ اور جان لیوا حملے کے ملزم چھوٹن ڈکشٹ عرف مدھوکیش دیکشت کو گرفتار کرنے گئی تھی۔ اس دوران ملزم کے گھر والوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا جس میں انسپکٹر امت کمار زخمی ہو گئے۔

حالانکہ بعد میں پہنچے پولیس افسران اور جوانوں نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تاہم واقعے میں ملوث دیگر افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ انسپکٹر کے بیان کی بنیاد پر ملزم اور اس کے اہل خانہ کے خلاف الگ ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/عبد الواحد


 rajesh pande