کاٹھمنڈو کے میئر کی چین کو دو ٹوک،کہا ٹینڈر لے کر کام ادھورا چھوڑ نا فطرت ہے
کاٹھمنڈو ، 29 مارچ (ہ س)۔ کاٹھمنڈو میونسپل کارپوریشن کے میئر بالین شاہ نے چین کے کام کرنے کے انداز
کاٹھمنڈو کے میئر کی چین کو دو ٹوک،کہا ٹینڈر لے کر کام ادھورا چھوڑ نا فطرت ہے


کاٹھمنڈو ، 29 مارچ (ہ س)۔

کاٹھمنڈو میونسپل کارپوریشن کے میئر بالین شاہ نے چین کے کام کرنے کے انداز پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے میونسپلٹی کی جانب سے نہ صرف باضابطہ خط لکھا بلکہ فیس بک پر ایک طویل اسٹیٹس لکھ کر اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔

کاٹھمنڈو میں رنگ روڈ کی تعمیر کا ٹینڈر چینی کمپنی سنگھائی کنسٹرکشن نے لیا ہے۔ تقریباً 10 سال گزرنے کے باوجود رنگ روڈ کی تعمیر کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔ جس کی وجہ سے عام لوگوں کو سفر کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ میئربالین شاہ نے اس حوالے سے چین کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ نیپال حکومت اورکاٹھمنڈو میونسپل کارپوریشن کی طرف سے بار بار دباو¿ ڈالا جا رہا ہے۔ کام کو وقت پر مکمل کرنے کی درخواست کے باوجود چینی سفارتخانے کی جانب سے کام کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا ہے۔

اپنے فیس بک پیج پر اسٹیٹس لکھتے ہوئے بالین شاہ نے کہا کہ اس سے بڑی ستم ظریفی کیا ہوگی کہ چین جو اپنے ملک میں ایک دن میں بڑی عمارتیں بنانے کا دعویٰ کرتا ہے وہ دس سال میں 20 کلومیٹر سڑک بھی نہیں بنا سکا۔ انہوں نے لکھا کہ جب بھی چینی سفارت خانے کو یہ کام مکمل کرنے کے لیے کہا جاتا ہے تو وہاں سے ایک طویل سفارتی نوٹ بھیجا جاتا ہے۔ بیلن نے کہا کہ نوٹ بھیج کر اور ہماری مخالفت کر کے چینی سفارت خانہ اور وہاں کی کمپنی اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے۔ میئر شاہ نے کہا کہ کھٹمنڈو میونسپل کارپوریشن اتنی صلاحیت رکھتی ہے کہ وہ اپنی رنگ روڈ خود بنا سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande