بہار کے مشرقی چمپارن میں اہلیہ اورتین بیٹیوں کاقتل کرکے شوہرفرار
مشرقی چمپارن، 29 مارچ (ہ س)۔ بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے پہاڑ پور تھانہ علاقہ بابریا گاؤں میں جمع
بہار کے مشرقی چمپارن میں اہلیہ اور تین بیٹیوں کاقتل کر کے شوہر فرار


مشرقی چمپارن، 29 مارچ (ہ س)۔

بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے پہاڑ پور تھانہ علاقہ بابریا گاؤں میں جمعرات کی دیر رات شوہر نے اہلیہ اور تین بیٹیوں کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ قتل کے بعد ملزم شوہر ادھو میاں فرار ہو گیا۔ صبح پڑوسیوں سے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اریراج ڈی ایس پی رنجن کمار اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچے۔ پولیس قتل کی تحقیقات کررہی ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ شوہر کا اپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس سے مشتعل ہو کر عدو نے اپنی سوئی ہوئی اہلیہ آفرین خاتون، بیٹی ابرون خاتون ، شابرون خاتون اور شہزادی خاتون کا گلا تیز دھاراسلحہ سے کاٹ کر قتل کر دیا۔ لڑکیوں کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے ۔

ڈی ایس پی رنجن کمار نے بتایا کہ پولیس ایف ایس ایل اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ تحقیقات میں مصروف ہے۔ ملزم شوہر کی تلاش میں چھا پہ ماری کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد


 rajesh pande