پنجاب نیشنل بینک کے اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا روی کمار گرفتار، 17 لاکھ روپئے برآمد
غازی آباد، 28 اپریل (ہ س)۔ پولیس تھانہ کوتوالی نگر نے بینک کے اے ٹی ایم سے چوری کرنے والے ایک شاطرچو
پنجاب نیشنل بینک کے اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا روی کمار گرفتار، 17 لاکھ روپئے برآمد


غازی آباد، 28 اپریل (ہ س)۔ پولیس تھانہ کوتوالی نگر نے بینک کے اے ٹی ایم سے چوری کرنے والے ایک شاطرچور روی کمار کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 17 لاکھ 32 ہزار 500 روپئے اور ایک اسکوٹر برآمد کیا ہے۔

ڈی سی پی نگر کنور گیانجے سنگھ نے بتایا کہ 26 اپریل کو پی این بی بینک کے چیف منیجر امبیڈکر مارک برانچ نے کوتوالی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ پی این بی بینک کے ماڈل ٹاؤن اے ٹی ایم سے 17 لاکھ، 32 ہزار، 500 روپئے چوری ہوگئے ہیں۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کوتوالی نگر پولس اسٹیشن میں فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا۔ واقعہ سے پردہ اٹھانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ تمام ٹیموں کی کوششوں، دستی انٹیلی جنس، مقامی ان پٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوری کرنے والے روی کمار کو چودھری موڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے چوری کی تمام رقم برآمد کر لی گئی۔ ملزم روی کمار ماتا کالونی سیکٹر 12 وجے نگر کا رہنے والا ہے۔ کمشنریٹ غازی آباد میں حملہ اور دھمکی کا ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پوچھنے پر گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنا شوق پورا کرنے کے لیے ماڈل ٹاؤن میں واقع پی این بی کے اے ٹی ایم سے رقم چوری کی تھی۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande