چھ ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
سلی گڑی، 28 مارچ (ہ س)۔ بھکتی نگر پولیس تھانہ نے جرم کی واردات انجام دینے سے پہلے چھ مجرموں کو بھا
چھ ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار


سلی گڑی، 28 مارچ (ہ س)۔

بھکتی نگر پولیس تھانہ نے جرم کی واردات انجام دینے سے پہلے چھ مجرموں کو بھاری مقدار میں ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ گرفتار مجرموں کے نام عبید الرحمن، اللہ رکھا شیخ، وکاس رائے، بکرم پاسوان، راج کمار ناور اور راہل چھتری ہیں۔

ذرائع کے مطابق بدھ کی دیر رات خفیہ اطلاع ملنے پر بھکتی نگر تھانہ پولیس نے چنڈال موڈ علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے چھ مجرموں کو گرفتار کیا۔ ملزمان کی تلاشی لی گئی تو بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ سبھی کسی بڑی مجرمانہ واردات کو انجام دینے میں ملوث تھے۔ جس کے بعد پولیس نے سبھی کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ بھکتی نگر پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande