منی پور میں یو این ایل ایف-کے کے دو کارکنوں سمیت چار عسکریت پسند گرفتار
امپھال، 28 مارچ (ہ س)۔ منی پور میں اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی کے ساتھ عسکریت پسندوں کی گرفتار
منی پور میں یو این ایل ایف-کے کے دو کارکنوں سمیت چار عسکریت پسند گرفتار


امپھال، 28 مارچ (ہ س)۔

منی پور میں اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی کے ساتھ عسکریت پسندوں کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں، سیکورٹی فورسز کی ایک کارروائی میںیو این ایل ایف-کے کے دو کارکنوں سمیت چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے تین ایس ایل آر رائفلیں اور دیگر اشیاءبرآمد ہوئی ہیں۔

منی پور پولیس نے جمعرات کو کہا کہ اس نے چار عسکریت پسندوں کو آئیوی روڈ، موئرنگ تھویا سے بشنو پور ضلع کے ترونگلابی تک گرفتار کیا۔ ان کی شناخت سلام رامیشور سنگھ (48)، ٹونگ برم گیان جیت سنگھ عرف چنگلنسانا (39، یو این ایل ایف-کے کیڈر)، پکھریم انگوچا سنگھ (40) اور تھوکچوم تیمبا عرف وخیبا (50، یو این ایل ایف-کے کیڈر) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے تین ایس ایل آر رائفلیں، چار خالی میگزین، 20 لائیو راو¿نڈ، سات موبائل فون، باوفینگ واکی ٹاکی سیٹ اور دو کاریں، بیگ اور دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande