امریکہ اور اس کے حواری بڑے اور مضبوط روس سے خوفزدہ ہیں: پوتن
ماسکو،28مارچ (ہ س )۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے حواری بڑے اور مضبوط روس
امریکہ اور اس کے حواری بڑے اور مضبوط روس سے خوفزدہ ہیں: پوتن


ماسکو،28مارچ (ہ س )۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے حواری بڑے اور مضبوط روس سے خوفزدہ ہیں۔روسی فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے واضح کیا کہ روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ پولینڈ، بالٹک ریاستوں یا چیک کے خلاف روس کے جارحانہ عزائم نہیں۔ روسی صدر پوتن نے کہا کہ دھوکے باز دفاع کے نام پر اپنے عوام سے اضافی رقم بٹورنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر روسی صدر نے روس صرف روسیوں کا ہے جیسے جملے بولنے والوں کو بھی خبردار کیا۔انہوں نے کہا کہ روس کئی قومیتوں اور مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے، مسلم اور یہودی بھی دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی طرح ہمارے بھائی ہیں۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا یہ بھی کہنا ہے کہ روسیوں کے علاوہ باقی سب اجنبی کہنے والے روسی عوام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ ہندوستھان سماچار


 rajesh pande