بالی ووڈ کے مشہور اداکار سونو سود فلم ’فتح‘ کے ذریعے ہدایت کاری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ سونو سود کی آنے والی فلم 'فتح' کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں آپ کو ایسا ایکشن دیکھنے کو ملے گا جو بالی ووڈ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔ اس فلم میں جیکولین فرناننڈیز اور نصیر الدین شاہ مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں طاقتور ایکشن سیکوئنس ہوں گے اور سائبر کرائم کے گرد گھومتی ایک پرکشش کہانی ہوگی۔
زی اسٹوڈیوز اور شکتی ساگر پروڈکشن نے فلم فتح کو پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 10 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایکشن تھرلر فلمیں دیکھنا پسند کرنے والوں کو 'فتح' ضرور پسند آئے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ