جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ موقر پرنسٹن فاونڈیشن اسکالرشپ سے سرفراز
نئی دہلی،09دسمبر(ہ س)۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ملٹی ڈسپلنری سینٹر فار ایڈوانسڈ رسرچ اینڈ اسٹڈیز (ایم سی اے آر ایس) میں ایم ایس سی ویرولوجی میں دوسرے سال کی طالبہ عادلہ خانم کو پرنسٹن فاو¿نڈیشن پیس اینڈ لرننگ نیشنل اسکالرشپ(یو ایس اے) سال دوہزار چو
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ موقر پرنسٹن فاونڈیشن اسکالرشپ سے سرفراز


نئی دہلی،09دسمبر(ہ س)۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ملٹی ڈسپلنری سینٹر فار ایڈوانسڈ رسرچ اینڈ اسٹڈیز (ایم سی اے آر ایس) میں ایم ایس سی ویرولوجی میں دوسرے سال کی طالبہ عادلہ خانم کو پرنسٹن فاو¿نڈیشن پیس اینڈ لرننگ نیشنل اسکالرشپ(یو ایس اے) سال دوہزار چوبیس پچیس ملا ہے۔یہ فاو¿نڈیشن جامع تعلیم اور مینٹرشپ کے توسط سے نوجوان خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے۔پرنسٹن فاو¿نڈیشن فلیگ شپ پہل جی او اے ایل کے حصے کے طورپر عادلہ کو مالی امداد کے ساتھ ساتھ مکمل مینٹرشپ اور انٹرن شپ مواقع بھی فراہم کرائے گی جن میں کارپوریٹ اور رسرچ انٹرنشپ کی لیاقت بھی شامل ہے۔اسکالر شپ کے لیے منتخب کیے جانے پر مسرت کا اظہا رکرتے ہوئے عادلہ نے کہا کہ’امریکی انٹرن شپ اور مختلف ماہرین سے سیکھنے کے مواقع کو لے کر میں کافی پرجوش ہوں جو میری نجی اور پیشہ وارنہ ترقی کو ایک جہت اور سمت عطاکریں گے۔میں اپنے اساتذہ خاص طورسے ڈاکٹر جاوید اقبال کی بیش قیمت رہنمائی اور ان کی سرپرستی جو میرے علمی سفر میں مجھے حاصل رہی ہے اس کے لیے ان کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔انھوں نے ڈاکٹر موہن جوشی،اسسٹنٹ پروفیسر کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس اہم اسکالر شپ کے متعلق بتایا۔اس کے ساتھ انھو ں نے پروفیسر محمد حسین،ڈائریکٹر،ایم سی اے آر ایس اور سینٹر کے دیگر فیکلٹی اراکین کی حوصلہ افزائی اورقابل قدر رہنمائی کے تئیں جذبہ امتنان کا اظہا رکیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande