حیدرآباد ۔26 ,دسمبر (ہ س)۔ رچہ کنڈا کمشنریٹ میں ملکاجگیری ایس او ٹی اور اپل پولیس نے مشترکہ طورپر کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 440 نادر کچھووں (لال کان والے سلائیڈر کچھوئے) اور 4 سل فونس کو ضبط کرلیا۔ ان ضبط کچھووں کی مالیت 64لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے کئی ستارا مچھلیوں کو ضبطکرلیا ہے۔ ان دونوں کو میڈی پلی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ قدیم ملک پیٹ کے 39سالہ محمد سراج احمد اور پیرزادی گوڑہ کے رہنے والے 50 سالہ شیخ جانی گرفتار شدگان میں شامل ہیں جبکہ ان کا ساتھی وجئے کمار جو اے پی کا متوطن ہے‘ مفرور بتایاگیا ہے۔دونوں ملزمین ایکوا کلچر سٹ بتائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ دونوں آندھرا پردیش کے شہری وجئے کمار سے یہ کچھوے لائے تھے اور وہ شہر میں اونچے داموں پر ان کچھووں کو فروخت کرتے ہوئے زیادہ پیسہ کمانا چاہتے تھے۔راج اور شیخ جانی ایکواکلچرکی سرگرمیاں انجام دیتے تھے اور شہر میں ان دونوں کے شاپس بھی ہیں۔ ملزمین، آندھراپردیش سے ستارا مچھلیاں اور نادر کچھوے لائے تھے اور انھیں ایک خفیہ مقام پر رکھ رہے تھے اور خواہش مند صارفین میں زائد رقم میں فروخت کیا کرتے تھے۔281 چھوٹے کچھوئے اور 160 بڑے کچھوئے (جملہ 440) کچھوئے اے پی سے لائے گئے۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی، ایس او ٹی اے رام ریڈی کی زیر قیادت ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے ان کچھووں اور اسٹار فش کو ضبط کرلیا اور ان دو ملزمین کو گرفتار کرلیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق