شیخ عبدالرحیم آئیٹا کے قومی صدر برائے میقات 2025 تا 2028 منتخب 
نئی دہلی،26دسمبر (ہ س )۔ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسو سی ایشن (آئیٹا) اساتذہ کی ملک گیر تنظیم ہے جس کی موجودہ میقات کا اختتام 31 دسمبر 2024 کو ہورہا ہے۔ آئندہ میقات برائے یکم جنوری 2025 تا 31 دسمبر 2028 کے لیے قومی صدر (نیشنل پریسیڈینٹ) کے لیے 26 دسم
شیخ عبدالرحیم آئیٹا کے قومی صدر برائے میقات 2025 تا 2028 منتخب


نئی دہلی،26دسمبر (ہ س )۔

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسو سی ایشن (آئیٹا) اساتذہ کی ملک گیر تنظیم ہے جس کی موجودہ میقات کا اختتام 31 دسمبر 2024 کو ہورہا ہے۔ آئندہ میقات برائے یکم جنوری 2025 تا 31 دسمبر 2028 کے لیے قومی صدر (نیشنل پریسیڈینٹ) کے لیے 26 دسمبر 2024 آئیٹا مرکز نئی دہلی میں منعقدہ الیکشن میٹ میں ملک کی تیرہ ریاستوں سے 97 اسٹیٹ ایڈوائزری کاو¿نسل ممبرس اور نمائندہ جماعت اسلامی ہند نے حصہ لیا مختلف مراحل پر مبنی دن بھر کی سرگرمیوں پر مشتمل الیکشن اپنے اختتام کو پہنچا۔ حاضر ممبران نے اکثریت رائے کی بناءپر شیخ عبدالرحیم کو آئندہ میقات کے لیے صدر منتخب کیا۔ عبدالرحیم صاحب دوسری بار قومی صدر منتخب ہوئے۔ ممبران نے آپ کے نام کی تجویز پر اپنی رائے میں آپ کی مختلف صلاحیتوں کا برملا اظہار کیا اور اکثریت رائے سے موصوف کو قومی صدر برائے میقات 2025 تا 2028 منتخب کیا۔ انتخابات کے آبزرور کی حیثیت سے محترم ٹی عارف علی صاحب (سیکرٹری جماعت) نے اپنی نگرانی میں کامیابی سے انتخابات مکمل کیے۔ آپ نے کلیدی خطبہ اور اختتامی کلمات میں تنظیم کی اہمیت اور کام کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ دن کی ابتدا سلیم اللہ خان صاحب (امیر مقامی دہلی) کی تذکیر سے ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande