ڈی سی پونچھ نے مغل روڈ پر جاری کام کا جائزہ لیا
ڈی سی پونچھ نے مغل روڈ پر جاری کام کا جائزہ لیا جموں، 27 دسمبر (ہ س)۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل نے مغل روڈ پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور بفلیاز تا پیر کی گلی سیکشن کی حوالگی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں اہم امور زیر غور آئے، جن
Dc


ڈی سی پونچھ نے مغل روڈ پر جاری کام کا جائزہ لیا

جموں، 27 دسمبر (ہ س)۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل نے مغل روڈ پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور بفلیاز تا پیر کی گلی سیکشن کی حوالگی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں اہم امور زیر غور آئے، جن میں عملے اور مشینری کی تعیناتی، سڑک کی دیکھ بھال کے اقدامات، اور ٹریفک کی آمد و رفت کے اوقات شامل تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے سردی کے باعث پھسلن کے خطرے کے پیش نظر ٹریفک کے اوقات میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ گاڑیوں کی آمد و رفت صبح 11 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک محدود رکھی جائے اور تمام گاڑیاں شام 4 بجے سے قبل سڑک عبور کر لیں۔

انہوں نے بتایا کہ مغل روڈ کی حوالگی کے تمام رسمی امور مکمل کر لیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) پر زور دیا کہ وہ سردیوں کے دوران انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات کرے، تاکہ عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے لیے بہتر رسائی ممکن ہو سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande