ادھم پور بارہمولہ ریلوے ٹریک پر ٹرائل رن جاری
ادھم پور بارہمولہ ریلوے ٹریک پر ٹرائل رن جاری جموں، 27 دسمبر (ہ س)۔ ادھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کے تحت اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے، کٹرا تا ریاسی ٹریک پر ٹرائلز کامیابی سے جاری ہیں۔ دو روز قبل برقی انجن کے ذریعے اس ٹریک کا پہلا کامیاب تج
Railway jk


ادھم پور بارہمولہ ریلوے ٹریک پر ٹرائل رن جاری

جموں، 27 دسمبر (ہ س)۔ ادھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کے تحت اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے، کٹرا تا ریاسی ٹریک پر ٹرائلز کامیابی سے جاری ہیں۔ دو روز قبل برقی انجن کے ذریعے اس ٹریک کا پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا، جس کے بعد کل 3300 ٹن وزنی مال ٹرین کو کامیابی سے چلایا گیا۔ آج کے دن اس منصوبے میں ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی جب ڈبل انجنوں کے کامیاب ٹرائلز مکمل کیے گئے۔ پہلا انجن 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کٹرا سے ریاسی تک پہنچا، اور رفتار کا یہ تجربہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔ دوسرا انجن کٹرا سے براہ راست سری نگر روانہ کیا گیا تاکہ پورے ٹریک کی مکمل جانچ کی جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اس ٹریک پر ٹاور ویگن کا کامیاب ٹرائل کیا گیا تھا، جبکہ گزشتہ ہفتے ناردرن ریلوے کے کمشنر ریلوے سیفٹی نے بھی ٹرالی کے ساتھ اس کا تفصیلی معائنہ کیا تھا۔ اب 3 سے 5 جنوری کے درمیان کمشنر ریلوے سیفٹی (سی آر ایس) پورے کٹرا تا سری نگر ریلوے ٹریک کا حتمی معائنہ کریں گے۔آج کے دن مزید جانچ کے لیے آنجی کھنڈ پل پر پتھروں سے لدے ڈمپرز کو ٹریک کے ساتھ چلایا جائے گا، تاکہ پل کی بوجھ برداشت کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ تمام ٹرائلز پروجیکٹ کی جلد تکمیل کی طرف ایک اہم قدم ہیں، جو وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے مزید مضبوطی سے جوڑے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande