شروعاتی مضبوطی کے بعد اسٹاک مارکیٹ منہدم ، سینسیکس اوپری سطح سے 1,015 پوائنٹس تک گر گیا 
ایک دن کے کاروبار میں سرمایہ کاروں کو 81 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا نئی دہلی، 30 دسمبر (ہ س)۔ گھریلو اسٹاک مارکیٹ ہفتے کے پہلے روز ہی مندی کا شکار ہوگئی۔ آج کی ٹریڈنگ کا آغاز معمولی کمزوری کے ساتھ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ دن کے پہلے سیشن میں اتار چڑھاو
ابتدائی مضبوطی کے بعد اسٹاک مارکیٹ منہدم ، سینسیکس اوپری سطح سے 1,015 پوائنٹس تک گر گیا


ایک دن کے کاروبار میں سرمایہ کاروں کو 81 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا

نئی دہلی، 30 دسمبر (ہ س)۔

گھریلو اسٹاک مارکیٹ ہفتے کے پہلے روز ہی مندی کا شکار ہوگئی۔ آج کی ٹریڈنگ کا آغاز معمولی کمزوری کے ساتھ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ دن کے پہلے سیشن میں اتار چڑھاو¿ کے درمیان مضبوطی حاصل کرنے میں کامیاب رہی لیکن دوسرے سیشن میں فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس سرخ رنگ میں گر گئے۔ فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے، سینسیکس آج اوپری سطح سے 1,015 پوائنٹس گر گیا۔ اسی طرح نفٹی بھی اوپری سطح سے 316 پوائنٹس گر گیا۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.57 فیصد اور نفٹی 0.71 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔

آج دن کے کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں آئی ٹی، ٹیک، فارماسیوٹیکل اور ایف ایم سی جی سیکٹرز کے حصص کی سب سے زیادہ خریداری ہوئی۔ دوسری جانب پی ایس ای، آٹوموبائل، رئیلٹی، میٹل اور بینکنگ سیکٹرز کے حصص میں فروخت کا دباو¿ رہا۔ اس کے ساتھ ساتھ آئل اینڈ گیس، کنزیومر ڈیور ایبل اور کیپٹل گڈز انڈیکس بھی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ وسیع بازار میں آج ملا جلا کاروبار ہوا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 0.13 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ دوسری طرف، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کا اختتام 0.47 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کیا۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں کمزوری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 80 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای لسٹڈ کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن گھٹ کر 441.50 لاکھ کروڑ (عارضی) رہ گئی۔ گزشتہ ہفتے کے آخری تجارتی دن یعنی جمعہ کو ان کا بازار سرمایہ 442.31 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کو آج کی ٹریڈنگ سے تقریباً 81 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande