علی گڑھ, 3 دسمبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کی پروفیسر صبوحی خان کو سوسائٹی فار اسپیشل فنکشنز اینڈ دیئر ایپلی کیشنز کی ایگزیکیٹو کونسل (2024-47) میں اکیڈمک سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ سوسائٹی، اسپیشل فنکشنز میں قومی و بین الاقوامی تحقیق کو مربوط کرنے اور ریاضی، سائنس اور انڈسٹری میں ان کے اطلاق کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
دریں اثناء پروفیسر خان نے ویویکانند گلوبل یونیورسٹی، جے پور میں منعقدہ اسپیشل فنکشنز اینڈ ایپلی کیشنز کی بین الاقوامی کانفرنس(آئی سی ایس ایف اے) میں ایک خطبہ بھی دیا۔ اس کانفرنس میں اٹلی، تھائی لینڈ، نائجیریا اور ہندوستان سے نامور اسکالرز اور محققین نے شرکت کی۔
پروفیسر خان نے سوسائٹی فار اسپیشل فنکشنز اینڈ دیئر ایپلی کیشنز کے تیئسویں سالانہ اجلاس میں ایک تکنیکی سیشن کی صدارت بھی کی۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ