پولیس نے ٹرک سے 20 کلو پوست برآمد کی
پولیس نے ٹرک سے 20 کلو پوست برآمد کی جموں، 4 دسمبر (ہ س)۔ ضلع ادھم پور کے چنینی علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے پوست کے 20 کلو گرام مشتبہ مواد کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس ایچ او جسویندر سنگھ کی قیادت
Truck


پولیس نے ٹرک سے 20 کلو پوست برآمد کی

جموں، 4 دسمبر (ہ س)۔ ضلع ادھم پور کے چنینی علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے پوست کے 20 کلو گرام مشتبہ مواد کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس ایچ او جسویندر سنگھ کی قیادت میں پولیس تھانہ چنینی کی ٹیم نے موٹر شیڈ ناکا پوائنٹ پر انجام دی۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک ٹرک زیر نمبر پی بی 22 کے -8258 کو روک کر تلاشی لی گئی، جس کے دوران پوست جیسا مشتبہ مواد برآمد ہوا۔ پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور گرمیج سنگھ ولد بابا سنگھ اور اس کے ساتھی پلویندر سنگھ ولد درشن سنگھ ساکنہ امرتسر کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے پولیس تھانہ چنینی میں منشیات مخالف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کرنا اور سماج کو اس برائی سے پاک کرنا ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا منشیات کی اسمگلنگ کی اطلاع دینے میں تعاون کریں تاکہ اس لعنت کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande