جموں, 4 دسمبر (ہ س)۔
کشتواڑ ضلع کے ڈنگڈور علاقے میں بدھ کی شام ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق زیر تعمیر پاور پروجیکٹ کمپنی کے ساتھ وابستہ کروز گاڑی زیر نمبر جے کے 17 6576 کمپنی کے ملازمین کو لے جا رہی تھی، اس دوران ڈچن کے تریٹھل نالے کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ تاہم دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 14 زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ابھی ڈی سی کشتواڑ راجیش کمار شاون سے بات کی۔ کروز گاڑی کے حادثے کی افسوسناک خبر ملی۔ دو اموات کی اطلاع ہے۔ مزید اپ ڈیٹ کا انتظار ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر