سرینگر میں سیزن کی سرد ترین رات، درجہ حرارت مائنس 2.0 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا
سرینگر، 04 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے ساتھ وادی بھر میں کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے، جہاں موسم کی سرد ترین رات مائنس 2.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے مطلع کیا ہے کہ کشمیر کے گیٹ وے قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ مشہور اسکیئی ریزورٹ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 7 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab