جمعیة کی طرف سے سنبھل میں ہر متاثرہ خاندان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا
شہدا کے لواحقین نے صدر جمعیة مولانا محمود اسعد مدنی کا شکریہ ادا کیا۔ پولس نے وفد کو آگے بڑھنے سے روکا نئی دہلی،03 دسمبر(ہ س)۔ سنبھل پولس تشدد اور فائرنگ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے آج جمعیة علماءہند کا ایک وفدملااورگہری تعزیت اوریک جہتی کا
جمعیة کی طرف سے سنبھل میں ہر متاثرہ خاندان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا


شہدا کے لواحقین نے صدر جمعیة مولانا محمود اسعد مدنی کا شکریہ ادا کیا۔ پولس نے وفد کو آگے بڑھنے سے روکا

نئی دہلی،03 دسمبر(ہ س)۔

سنبھل پولس تشدد اور فائرنگ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے آج جمعیة علماءہند کا ایک وفدملااورگہری تعزیت اوریک جہتی کا اظہار کیا۔ وفد نے اس موقع پر ہر ایک خاندان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اوردلاسہ دیا کہ ان کے عزیزوں کی قربانی ہر گز رائیگا ں نہیں جائے گی۔ جن لوگوں نے ان کی جان لی ہے وہ کیفرکردار تک پہنچیں گے اور جن کی جان گئی ہے ان کا اجر تو صرف اللہ ر ب العزت کے پاس ہے۔جمعیة علماءہند آگے بھی ان کے پریوار کے ساتھ کھڑی رہے گی اور سنبھل کے مظلوم و مقہور عوام ، جامع مسجد کی حفاظت اور بے قصور گرفتار شدگان کے لیے قانونی چارہ جوئی میں مدد بھی کرے گی۔

متاثرہ خاندانوں کی طرف سے شہید محمد رومان خاں کے بیٹے محمد عدنان، شہید محمد نعیم کے بھائی محمد تسلیم، شہید محمد کیف کے والد محمد حسین، شہید محمد بلال کے والد محمد حنیف اور محمد ایان کی والد ہ موجود تھیں۔ اس موقع پر اہل خانہ نے صدر جمعیةعلماءہند مولانا محموداسعد مدنی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مولانا مدنی نے جس حوصلہ کے ساتھ ہماری آواز بلند کی ہے ، ہم بہت ہی ممنون ہیں۔ آج جمعیةعلماءہند کے وفد کی قیادت جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی اور ریاستی دینی تعلیمی بورڈ کے صدر مفتی محمد سید عفان منصورپوری نے کی۔

جس وقت وفد اہل خانہ سے مل رہا تھا ، مقامی پولس نے وہاں مداخلت کرتے ہوئے وفد کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی۔اس پر مولانا حکیم الدین قاسمی نے سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مدد اور ان کے ساتھ ہمدردی کے اظہار سے کسی کو روکنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ مفتی محمد عفان منصورپوری نے کہا کہ ہمارا مقصد مظلوموں کی مدد کرنا اور ظلم کے خلاف ا?واز اٹھانا ہے۔جہاں بھی ظلم ہو ، جمعیة علماءہند بلاتفریق مذہب وملت، مظلوموںکے تعاون کے لیے کھڑی ہوتی ہے۔اس وفد میں مولانا حکیم الدین قاسمی اور مولانا مفتی محمد عفان منصورپوری کے علاوہ سینئر آرگنائزر جمعیة علماءہند مولانا غیور احمد قاسمی، مولانا علاءالدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماءہاپوڑ، حافظ شاہد صدر جمعی? علمائ سنبھل، مولانا ندیم قاسمی(ناظم جمعیةعلماءسنبھل) قاری محمد یامین جنرل سکریٹری جمعیة علمائ مغربی یوپی زون، مفتی محمد حمزہ، مولانا دلدار، مولانا عمران ذاکر، مولانا عبد الغفور، مولانا اَزہر خان ابن مولانا حکیم الدین قاسمی وغیرہ شامل تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande