موجودہ دور میں بچوں کی نشوونما کے لیے موثر پیرنٹنگ ضروری: ڈاکٹر مبشرہ فردوس اسسٹنٹ سکریٹری، جماعت اسلامی ہند
نئی دہلی،03دسمبر(ہ س)۔ مرکزی تعلیمی بورڈ، آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن اور فیڈریشن آف مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز نے ایک آن لائن تربیتی سیشن کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس، اسسٹنٹ سیکریٹری، جماعت اسلامی ہند نے سیشن کے موضوع ”پیرنٹنگ
موجودہ دور میں بچوں کی نشوونما کے لیے موثر پیرنٹنگ ضروری: ڈاکٹر مبشرہ فردوس اسسٹنٹ سکریٹری، جماعت اسلامی ہند


نئی دہلی،03دسمبر(ہ س)۔

مرکزی تعلیمی بورڈ، آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن اور فیڈریشن آف مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز نے ایک آن لائن تربیتی سیشن کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس، اسسٹنٹ سیکریٹری، جماعت اسلامی ہند نے سیشن کے موضوع ”پیرنٹنگ کلاسز: ضرورت، دائرہ کار اور طریقہ کار“ پر اپنا لیکچر پیش کیاجس میں شرکائ کو والدین کی تربیت کے اصول، ضرورت، اور عملی طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ اس سیشن میں ماہرین تعلیم، تربیت دہندگان، اور مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس نے بچوں کی تربیت سے متعلق شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ یہ تربیتی سیشن والدین کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور موجودہ دور کے پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ سیشن کے دوران درج ذیل موضوعات پر بات کی گئی:1۔پرینٹنگ کلاسز کی ضرورت: بچوں کی نشو و نما میں والدین کے کردار اور معاشرتی فوائد کو سمجھنا۔: پیرنٹنگ تعلیم کا دائرہ کار: بچوں کے ساتھ موثر رابطے، نظم و ضبط ، جذباتی فلاح و بہبود اور کردار سازی جیسے اہم مسائل کو حل کرنا۔3: طریقہ کار: والدین کے ساتھ موثر سیشنز منعقد کرنے کے عملی طریقے جن میں انٹرایکٹو سرگرمیاں، کیس اسٹڈیز اور حقیقی زندگی کی مثالیں شامل ہیں۔

ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس نے والدین کی تربیت کے لیے ایک جامع اور ہمہ جہتی نقط? نظر اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ ”پیرنٹنگ ایک فن ہے جس میں علم، صبر، اور ہمدردی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سیشن کا مقصد ایسے ماسٹر ٹرینرز تیار کرنا ہے جو والدین کو ان کے بچوں کے ساتھ مضبوط اور بامعنی تعلقات قائم کرنے میں مدد کر سکیں اور ان کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کریں“۔ایم ٹی بی، ا?ئیٹا اور فیمی کی اس مشترکہ کاوش کا مقصد تعلیم کے ذریعے کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔ والدین کے بنیادی کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس تربیتی سیشن نے خاندانوں اور افراد کی جامع ترقی کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔شرکاءنے سیشن کو موجودہ دور کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا۔ ایک تربیت دہندہ نے کہا:یہ تربیت سیشن میرے لیے آنکھیں کھولنے والی تھی۔ اس نے مجھے والدین کی رہنمائی کے جدید چیلنجز کو مو¿ثر طریقے سے حل کرنے کے لیے اعتماد فراہم کیا ہے “۔اس پروگرام کی کامیابی نے مستقبل میں مزید تربیتی سیشنز کے انعقاد کی راہ ہموار کی ہے۔ منتظمین نے اعلان کیا کہ وہ تعلیم، خاندانی بہبود، اور کمیونٹی ترقی سے متعلق موضوعات پر مزید سیشنز منعقد کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande