جنوبی کوریا میں طیارہ رن وے سے پھسلا، 28 مسافر ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
سیول، 29 دسمبر (ہ س)۔ جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتوار کو ایک طیارے میں آگ لگنے سے بڑا حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں کم از کم 28 مسافروں کی موت ہو گئی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
معلومات کے مطابق یہ طیارہ جیجو ایئر کا تھا اور بوئنگ 800-737 تھا۔ یہ 174 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سمیت 180 افراد کو لیکر بنکاک سے واپس آ رہا تھا۔ طیارہ رن وے سے پھسل کر دیوار سے ٹکرا گیا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ ایئرپورٹ پر تعینات فائر بریگیڈ کی ٹیم فوری حرکت میں آگئی۔ آگ پر قابو پا لیا گیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جائے حادثہ پر راحت اور بچاو کام جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ابھی چند روز قبل قازقستان میں طیارہ حادثہ پیش آیا تھا جس میں جہاز میں سوار 67 میں سے 38 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن