دمشق ،31دسمبر(ہ س)۔
خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک شام کے معاملے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے موجودہ مرحلے میں شام کی حمایت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شام میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم شام کے مسئلے کو حل کریں گے۔ سیاسی، اقتصادی اور انسانی بنیادوں پر شام کی مدد کریں گے اور خلیج تعاون کونسل کا جنرل سیکرٹریٹ دمشق کی مدد کے لیے خصوصی تجاویز کا مطالعہ کر رہا ہے۔ ہم ان کا اعلان کریں گے جب ان کو حتمی شکل دی جائے گی، کیونکہ ان سے شامی عوام کو فائدہ ہوگا“۔
انہوں نے شام کے دورے کے دوران دمشق میں شامی عبوری حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ شام میں استحکام پورے خطے کا استحکام ہے۔البدیوی نے شام کی حمایت اور شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ ساتھ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کونسل کے رکن ممالک کے موقف کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاستیں شام میں جامع سیاسی حل، اقتدار کی پرامن منتقلی کی حمایت کرتی ہیں۔ کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہےخلیجی ریاستیں شام میں کسی بھی غیرملکی مداخلت کو مسترد کرنے پر زور دیتے ہوئے اسرائیل کو شام کی سرزمین سے فوری طور پر نکل جانے کا مطالبہ کرتی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan