نئی دہلی، 28 دسمبر ( ہ س)۔ نجی شعبے کی ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنی ووڈافون گروپ نے ووڈافون-آئیڈیا لمیٹڈ (وی آئی ایل) کے شیئروں کے بدلے جمع کئے گئے تقریباً 11,650 کروڑ روپے (109 ملین پاو¿نڈ) کے واجبات ادا کر دیے ہیں۔
کمپنی نے ہفتے کے روز ایک ریگولیٹری فائلنگ میں اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ ووڈافون-آئیڈیا لمیٹڈ کے حصص کے بدلے میں جمع کئے گئے تقریباً 11,650 کروڑ روپے (109 ملین پاو¿نڈ) کے واجبات ادا کر دیے گئے ہیں۔ ووڈافون گروپ نے قرض جمع کرنے کے لیے وی آئی ایل میں تقریباً پوری حصہ داری گروی رکھ دی تھی۔
برطانیہ میں مقیم ووڈافون گروپ نے کہا کہ ووڈافون کے پروموٹرز کو واجبات ادا کرنے کے بعد قرض دہندگان کے لئے سیکورٹی ٹرسٹی کے طور پر کام کر نے والی ایچ ایس بی سی کارپوریٹ ٹرسٹی کمپنی (یو کے) لمیٹڈ نے 27 دسمبر 2024 کو واجب الاداشیئر جاری کر دیے ہیں۔ ماریشس اور ہندوستان میں قائم ووڈافون گروپ اداروں کی طرف سے جمع کئے گیے قرضوں کے لیے ایچ ایس بی سی کارپوریٹ ٹرسٹی کمپنی (یوکے ) کے حق میں شیئر گروی رکھے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ وی آئی ایل کمپنی میں ووڈافون گروپ کی 22.56 فیصد حصہ داری ہے، جب کہ آدتیہ برلا گروپ کے پاس 14.76 فیصد اور حکومت کے پاس 23.15 فیصد حصہ داری ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد