ڈی جی سی اے نے آکاسا ایئر کے ٹریننگ اور فلائٹ آپریشن ڈائریکٹرز کو معطل کر دیا
نئی دہلی، 28 دسمبر (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے پائلٹوں کی تربیت میں مبینہ کوتاہی کے الزام میں آکاسا ایئر کے آپریشن ڈائریکٹر اور ٹریننگ ڈائریکٹر کو چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے اپنے حکم میں ایئر لائن کو
ڈی جی سی اے نے آکاسا ایئر کے ٹریننگ اور فلائٹ آپریشن ڈائریکٹرز کو معطل کر دیا


نئی دہلی، 28 دسمبر (ہ س)۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے پائلٹوں کی تربیت میں مبینہ کوتاہی کے الزام میں آکاسا ایئر کے آپریشن ڈائریکٹر اور ٹریننگ ڈائریکٹر کو چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے اپنے حکم میں ایئر لائن کو دونوں عہدوں کے لیے’مناسب‘ امیدواروں کو نامزد کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ آکاشا ایئر نے ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ڈی جی سی اے نے جمعہ کو پائلٹس کی تربیت میں مبینہ کوتاہیوں پر اپنے آپریشنز ڈائریکٹر اور ٹریننگ ڈائریکٹر کو 6 ماہ کے لیے معطل کرنے کا حکم دیا۔ جاری کردہ اس حکم پر، کمپنی نے کہا کہ وہ ڈی جی سی اے کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی اور اس کی تعمیل کرے گی۔ حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، ہم حفاظت کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کی مسلسل کوشش کرتے ہیں۔

ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے کی طرف سے جاری کردہ اپنے حکم میں کہا گیا ہے کہ راکیش جھنجھن والا خاندان کی ملکیت والی ایئر لائن کے دو سینئر اہلکار سول ایوی ایشن سے متعلق دفعات کی تعمیل کو یقینی بنانے میں ’ناکام‘ ہو گئے ہیں۔ معطلی کے حکم میں ڈی جی سی اے نے کہا کہ 7 اکتوبر 2024 کو ایس این وی ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ (اکاسا ایئر) ممبئی میں کیے گئے ریگولیٹری آڈٹ میں پتہ چلا ہے کہ آر این پی ٹریننگ سمیلیٹروں پر کی جا رہی ہے جو اس کے لیے اہل نہیں ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ڈی جی سی اے نے بالترتیب 15 اور 30 اکتوبر کو آکاسا ایئر کے ڈائریکٹر آف آپریشنز اور ڈائریکٹر آف ٹریننگ کو وجہ بتاو¿ نوٹس بھیجا تھا۔ ملزم اہلکاروں کی طرف سے بھیجے گئے جواب کو 'غیر تسلی بخش' پاتے ہوئے ڈی جی سی اے نے ان کی چھ ماہ کے لیے معطلی کا حکم دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande