کھو کھو ورلڈ کپ کے انعقاد میں اتر پردیش حکومت مالی مدد فراہم کرے گی 
نئی دہلی، 28 دسمبر (ہ س)۔ کھو کھو ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے اتر پردیش حکومت مالی مدد فراہم کرے گی۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے میٹنگ کے دوران کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا (کے کے ایف آئی) اور ورلڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر سدھانشو متل کو م
کھو کھو ورلڈ کپ کے انعقاد میں اتر پردیش حکومت مالی مدد فراہم کرے گی


نئی دہلی، 28 دسمبر (ہ س)۔

کھو کھو ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے اتر پردیش حکومت مالی مدد فراہم کرے گی۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے میٹنگ کے دوران کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا (کے کے ایف آئی) اور ورلڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر سدھانشو متل کو مالی مدد کا یقین دلایا۔

کھو کھو ورلڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سدھانشو متل نے ہفتہ کو ایک سرکاری بیان میں کہا کہ جمعرات کو اپنی میٹنگ کے دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو 13 جنوری 2025 کو نئی دہلی میں کھو کھو ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے لیے مدعو کیا ہے۔

متل نے نوئیڈا کے کھیل اسٹیڈیم میں کھو-کھو ورلڈ کپ کے میچوں کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کے لیے اتر پردیش حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اتر پردیش حکومت کی کھیلوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست میں اس کھیل کو فروغ مل رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی ترقی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande