لندن، 28 دسمبر (ہ س)۔
آرسنل نے جمعہ کو گھر پر جدوجہد کرنے والے ایپسوچ ٹاون کو 0-1 سے شکست دے کر پریمیر لیگ میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
لیانڈرو ٹراسارڈ کے کراس کے بعد کائی ہاورٹز کا 23 ویں منٹ کیا گیا ٹیپ- ان، کھیل کا اہم موڑ ثابت ہوا، جس میں آرسنل نے شروع سے آخر تک دبدبہ بنائے رکھا،ایپسوچ نے کھیل کے دوران صرف تین شاٹس ہی لگائے، جن میں سے کوئی بھی نشانے پر نہیں لگا۔
ہاورٹز نے آرسنل کی برتری کو دوگنا کرنے کا ایک موقع گنوا دیا، جبکہ گیبریل جیسس کے ایک گول کو آف سائیڈ کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا۔
دیگر میچوں میں برائٹن اور برینٹ فورڈ کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ جمعرات کو لیورپول نے لیسٹر سٹی کو گھر پر 1-3 سے ہرا کر اپنی برتری مضبوط کر لی، جبکہ فلہم نے چیلسی کو 1-2 سے شکست دیکر اسٹیمفورڈ برج پر 45 سالوں میں اپنی پہلی جیت درج کی۔
ناٹنگھم فاریسٹ نے ٹوٹنہم کو 0-1 سے ہرا کر اپنے شاندار سیزن کو جاری رکھا، جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی مشکلات برقرار رہیں کیونکہ انہیں وولور ہیمپٹن وانڈررز کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو اس جیت کے ساتھ ہی آخری تین سے باہر آگیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن