کولمبو، 28 دسمبر (ہ س)۔ سری لنکا میں کچھ ماہی گیروں کو ترنکومالی ساحل کے قریب ایک بغیر پائلٹ کا ڈرون ملا ہے۔ سری لنکا نے اسے ہندوستانی فضائیہ کا ہدف پر مبنی ڈرون قرار دیا ہے۔ اس کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی دفاعی ٹیم کا تقرر کیا گیا ہے۔ یہ ڈرون ساحل سے تقریباً 35 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ملا تھا۔
ڈیلی مرر کے مطابق سری لنکا کی فضائیہ کے ترجمان گروپ کیپٹن ایرندا گیگناج نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ڈرون عموماً دفاعی افواج تربیتی مشقوں کے دوران استعمال کرتی ہیں۔ سری لنکا کے پاس ایسا کوئی ڈرون نہیں ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ڈرون میں کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔ اسی طرح کا ایک ڈرون اگست 2020 میں بھی ملا تھا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی