جے ایم ایم میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں: چمپائی سورین
رانچی، 28 دسمبر (ہ س)۔ سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے چمپائی سورین نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) میں واپسی کے امکان کو پوری طرح سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کا کسی بھی حالت میں جے ایم ایم میں واپ
جے ایم ایم میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں: چمپائی سورین


رانچی، 28 دسمبر (ہ س)۔

سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے چمپائی سورین نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) میں واپسی کے امکان کو پوری طرح سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کا کسی بھی حالت میں جے ایم ایم میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔چمپائی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ کچھ نیوز پورٹلز کے ذریعے ایک بار پھر میرے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ایک سازش کے تحت حامیوں میں انتشار پیدا کرنے اور مجھے بار بار بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میں آپ کو واضح الفاظ میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں جہاں بھی ہوں، مستقبل میں بھی وہیں رہوں گا۔ میرا کسی بھی حالت میں اس پارٹی میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande