مغربی بنگال میں مشتبہ کشمیری دہشت گرد گرفتار
جنوبی 24 پرگنہ ، 22دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر ایس ٹی ایف اور بنگال پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں ہفتہ کی رات جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے کیننگ ہسپتال موڑ علاقے سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔اتوار کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتا
مغربی بنگال میں مشتبہ کشمیری دہشت گرد گرفتار


جنوبی 24 پرگنہ ، 22دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر ایس ٹی ایف اور بنگال پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں ہفتہ کی رات جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے کیننگ ہسپتال موڑ علاقے سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔اتوار کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شخص کا نام جاوید منشی ہے اور وہ اصل میں سری نگر، کشمیر کا رہنے والا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم تحریک المجاہدین کا رکن ہے۔ جاوید کیننگ ہسپتال موڈ کے علاقے میں ایک رشتہ دار سے ملنے آیا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ جاوید سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande