وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو سے ایم پی پی ایس سی امیدواروں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی
بھوپال، 22 دسمبر (ہ س)۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سے اتوار کو ایم پی پی ایس سی امیدواروں کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ رہائش گاہ سمتوبھون میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت امیدواروں کے مطالبات پر مثبت اور تعاون پر مبنی نقطہ نظر
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو سے ایم پی پی ایس سی امیدواروں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی


وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو سے ایم پی پی ایس سی امیدواروں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی


بھوپال، 22 دسمبر (ہ س)۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سے اتوار کو ایم پی پی ایس سی امیدواروں کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ رہائش گاہ سمتوبھون میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت امیدواروں کے مطالبات پر مثبت اور تعاون پر مبنی نقطہ نظر سے غور کر رہی ہے، وفد کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات کو حل کرنے کے لئے مناسب ہدایات دی گئیں۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ مختلف محکموں کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل جاری ہے، آنے والے وقت میں مزید آسامیوں پر بھرتی کے لیے اشتہار جاری کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو سے ملاقات کرنے والے وفد میں رادھے جاٹ، سریندر پٹیل، ابھیشیک گوتم، کلدیپ سرکار، رنجیت کرشن ونشی اور سریندر یادو شامل تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande