ریاستی تعلیمی مرکز نے جاری کیا ٹائم ٹیبل
بھوپال، 22 دسمبر (ہ س)۔ ریاستی تعلیمی مرکز نے ریاست کے سرکاری اسکولوں میں کلاس 3، 4، 6 اور کلاس 7 کے سالانہ امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کیا ہے۔ امتحان کے انعقاد کے سلسلے میں ضلع کلکٹر کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ پروجیکٹ کوآرڈینیٹرز سے کہا ہے کہ وہ سالانہ امتحان کے انعقاد سے قبل میٹنگ کے انتظامات اور دیگر تیاریوں کے سلسلے میں پیشگی تیاری کریں۔
کلاس 3 اور 4 کے سالانہ امتحان اگلے سال 6 مارچ سے شروع ہوں گے اور 11 مارچ کو ختم ہوں گے۔ ان کلاسوں کے امتحان کا وقت دوپہر 2 بجے سے 4:30 بجے تک ہوگا۔ کلاس 6 اور 7 کے سالانہ امتحان 6 مارچ سے شروع ہوں گے اور 12 مارچ 2025 کو ختم ہوں گے۔ ان کلاسوں کے امتحان کا وقت دوپہر 2 بجے سے 4:30 بجے تک ہوگا۔ امتحان میں شریک ہونے والے معذور طلبائکو اضافی وقت اور لکھنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن