وزیر اعظم مودی کو کویت کے اعلیٰ ترین اعزاز 'آرڈر آف مبارک الکبیر' سے نوازا گیا
نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔ کویت نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین اعزاز ”دی آرڈر آف مبارک الکبیر“ سے نوازا۔ یہ وزیر اعظم مودی کا 20 واں بین الاقوامی اعزاز ہے۔ وزیر اعظم مودی اور کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے درمیان دو طرفہ

PM

نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔

کویت نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین اعزاز ”دی آرڈر آف مبارک الکبیر“ سے نوازا۔ یہ وزیر اعظم مودی کا 20 واں بین الاقوامی اعزاز ہے۔ وزیر اعظم مودی اور کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے درمیان دو طرفہ بات چیت میں، دونوں ممالک نے ہندوستان-کویت تعلقات کو 'اسٹریٹجک پارٹنرشپ' کے طور پر زور دیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ سے کویت کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ دورے کے دوسرے دن اتوار کو اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت کرنے سے پہلے وزیر اعظم مودی نے کویت کے بیان پیلس میں کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کویت کے ولی عہد صباح الخالد الصباح سے بھی ملاقات کی۔ کویت نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا اعلیٰ ترین اعزاز دی آرڈر آف مبارک الکبیر سے نوازا۔ یہ وزیر اعظم مودی کو حاصل ہونے والا 20 واں بین الاقوامی اعزاز ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آرڈر آف مبارک الکبیر کویت کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ یہ دوستی کی علامت کے طور پر سربراہان مملکت اور غیر ملکی بادشاہوں اور غیر ملکی شاہی خاندانوں کے ارکان کو دیا جاتا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز بل کلنٹن، پرنس چارلس اور جارج بش جیسے غیر ملکی رہنماو¿ں کو دیا جا چکا ہے۔ پچھلے 43 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا اس خلیجی ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ بات چیت کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بات چیت میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے طریقے تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ وزیر اعظم نے کویت میں ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے امیر سے اظہار تشکر کیا۔وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے شاندار ملاقات ہوئی۔ ہم نے دواسازی، آئی ٹی، فن ٹیک، انفراسٹرکچر اور سیکورٹی جیسے اہم شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ہمارے ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے مطابق، ہم نے اپنی شراکت داری کو سٹریٹجک سطح تک بڑھا دیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہماری دوستی آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہو گی۔

کویتی نیوز ایجنسی کی ڈائریکٹر جنرل فاطمہ السلم کے ساتھ یہاں ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ تجارت اور کاروبار کویت کے ساتھ تعلقات کے اہم ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارماسیوٹیکل، صحت اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande