ممبئی ،
22 دسمبر ( ہ س )۔
ممبئی میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی کار سے
ایک چار سالہ بچے کو کچل کر راہ فرار اختیار کی تھی۔ تفصیل کے مطابق، پولیس نے کار
ڈرائیور بھوشن سندیپ گولے (19) کو گرفتار کر لیا ہے، جو ممبئی کے وڈالا علاقے میں
امبیڈکر کالج کے قریب چار سالہ بچے پر کار چڑھا کر بھاگ گیا تھا۔ وڈالا تھانے کی ٹیم
اس معاملے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق، چار سالہ لڑکا آیوش لکشمن
کنواڑے ہفتہ کی شام وڈالا کے امبیڈکر کالج کے پاس کھیل رہا تھا۔ اسی وقت بھوشن نے
تیز رفتاری سے کار چلاتے ہوئے بچے کو کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کی
اطلاع ملتے ہی وڈالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچے کو تحویل میں لے کر کے ای
ایم اسپتال پہنچایا، تاہم اسپتال میں
موجود ڈاکٹروں نے بچے کو مردہ قرار دے دیا۔ جس کے بعد تھانہ وڈالہ کی ٹیم نے مقدمہ
درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ آج صبح پولیس نے ملزم
کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آیوش کنواڑے کے والدین امبیڈکر کالج کے قریب
ایک جھونپڑی میں رہتے ہیں اور مزدوری کر کے اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان