تیز رفتار لوڈر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، تین افراد جاں بحق
رائے بریلی، 22 دسمبر (ہ س)۔ تیز رفتار لوڈر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ ہفتہ کی دیر رات اس وقت پیش آیا جب ایک جوڑا اور ایک خاتون ایک ہی بائک پر کہیں جا رہے تھے کہ سامنے سے آرہے ایک لوڈر نے انہیں ٹکر مار دی۔ لوڈر ڈرائ
حادثے کی علامتی تصویر


رائے بریلی، 22 دسمبر (ہ س)۔

تیز رفتار لوڈر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ ہفتہ کی دیر رات اس وقت پیش آیا جب ایک جوڑا اور ایک خاتون ایک ہی بائک پر کہیں جا رہے تھے کہ سامنے سے آرہے ایک لوڈر نے انہیں ٹکر مار دی۔ لوڈر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

گدا گنج تھانہ علاقہ کے ہردو ساکن اشوک (50) اپنی بیوی لیلا (45) اور اپنے چھوٹے بھائی کی بیوی کویتا (30) کے ساتھ کہیں جا رہے تھے۔ جیسے ہی وہ لال گنج- اونچاہار روڈ پر گدا گنج تھانہ علاقے میں کرولی بدھکر گاوں کے قریب پہنچے۔ سامنے سے آرہی تیز رفتار لوڈر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تمام کو مردہ قرار دے دیا۔ واقعے کے بعد ڈرائیور لوڈر سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔ حادثے کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande