نئی دہلی، 21 دسمبر (ہ س)۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بٹ کوائن کو اسٹریٹجک ریزرو قرار دینے اور امریکہ کو دنیا کا کرپٹو کیپیٹل بنانے کے بعد سے دنیا کی تمام کریپٹو کرنسیوں میں زبردست تیزی کا رجحان ہے۔ بٹ کوائن نے گزشتہ تجارتی ہفتے میں 1.08 لاکھ ڈالر کی سطح کو بھی عبور کیا تھا۔ تاہم، آج یہ کرپٹو کرنسی 1 لاکھ ڈالر کی سطح سے قدرے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے۔
اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کو سپورٹ کرنے اور کرپٹو مارکیٹ کے لیے ایک ریگولیٹر مقرر کرنے کی بات کی تھی۔ اس وجہ سے، امریکہ میں انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد سے، کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں مسلسل اوپر کی طرف رجحان رہا ہے۔ اسی تیزی کے راستے پر چلتے ہوئے، بٹ کوائن 17 دسمبر کو اپنی اب تک کی بلند ترین سطح 1,08,134.70ڈالر تک پہنچ گیا۔
ٹرمپ کی جیت کے بعد بٹ کوائن ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری میں بھی مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے ڈیڑھ ماہ میں، امریکی مارکیٹ میں درج بٹ کوائن ای ٹی ایف میں 12 بلین دالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ بٹ کوائن کی طرح دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے کرپٹو کرنسی مارکاسٹاک کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن (مارکیٹ کیپ) 3.88ڈالر ٹریلین کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ