ایم ایل اے حویلی نے پونچھ جموں ہیلی کاپٹر سروس کا افتتاح کیا
جموں، 21 دسمبر (ہ س)۔ ضلع پونچھ کے رکن اسمبلی حویلی اعجاز جان نے آج پونچھ سے جموں پہلی ہیلی کاپٹر سروس کا افتتاح کیا۔ یہ سروس علاقے کے عوام کی دیرینہ خواہش کو پورا کرتے ہوئے تیز رفتار اور سہل سفری سہولت فراہم کرے گی۔ افتتاحی تقریب میں بزرگ شہریوں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
دریں اثناء اعجاز جان نے پونچھ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں چار صاحبزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے نوجوانوں کو کھیلوں میں شرکت کی ترغیب دی اور منشیات سے دور رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کے لیے روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کا ذریعہ ہیں اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اُنہوں نے ہیلی سروس شروع ہونے پر پونچھ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ،جس کو پورا کر لیا گیا ہے ۔لوگ اب ہنگامی صورت میں گاڑیوں کے بجائے جہاز میں سفر کر سکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر