تاریخ کے آئینے میں 18 دسمبر: سچن تندولکر پہلا ون ڈے میچ کھیلتے ہوئے صفر پر آؤٹ ہوئے
کرکٹ کے عظیم ترین بلے باز سچن تندولکر نے اپنی زندگی کا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 18 دسمبر 1989 کو کھیلا۔ اس وقت سچن کی عمر صرف 16 سال 238 دن تھی۔ یہ میچ پاکستان کے خلاف گوجرانوالہ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پوری زندگی ریکارڈز کے عروج کو چھونے والے ما
آج کا دن


کرکٹ کے عظیم ترین بلے باز سچن تندولکر نے اپنی زندگی کا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 18 دسمبر 1989 کو کھیلا۔ اس وقت سچن کی عمر صرف 16 سال 238 دن تھی۔ یہ میچ پاکستان کے خلاف گوجرانوالہ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پوری زندگی ریکارڈز کے عروج کو چھونے والے ماسٹر بلاسٹر اپنے پہلے ون ڈے میچ میں دو گیندیں کھیلنے کے بعد صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے سچن تندولکر کو وقار یونس نے آؤٹ کیاتھا۔

سچن نے اپنے 24 سالہ طویل کیریئر میں 463 ون ڈے میچوں میں 18426 رنز بنائے جس میں 200 ناٹ آؤٹ کی بہترین اننگز شامل تھی۔ سچن نے 49 سنچریاں اور 96 ون ڈے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 200 ٹیسٹ میچوں میں 15921 رنز بنائے جس میں ان کی بہترین اننگز 248 ناٹ آؤٹ رہی۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 51 سنچریاں اور 68 نصف سنچریاں بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی سچن نے اپنے کیریئر میں صرف ایک بین الاقوامی ٹی 20 میچ کھیلا، جس میں انہوں نے 10 رن بنائے۔ ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ کے دونوں فارمیٹس میں سچن کے پاس سب سے زیادہ رن ہیں۔ وہ 100 سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں۔

دیگر اہم واقعات:

2014- سب سے بھاری راکٹ جی ایس ایل وی مارک-3 کا کامیاب لانچ۔

2008- برہموس سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ۔

2007- جاپان نے انٹرسیپٹر میزائل کا تجربہ کیا۔

2006- متحدہ عرب امارات میں پہلی بار انتخابات ہوئے۔

1989- سچن نے اپنا پہلا ون ڈے کرکٹ میچ پاکستان کے خلاف کھیلا۔

1973- اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کا قیام۔

1960 - نئی دہلی میں نیشنل میوزیم کا افتتاح ہوا۔

1878- الثانی خاندان قطر پر حکومت کرنے والا پہلا خاندان بن گیا۔

1398 - تیمور نے سلطان نصرت شاہ کو شکست دی اور دہلی پر قبضہ کر لیا۔

1271 - منگول حکمران قبلائی خان نے اپنی سلطنت کا نام یوآن رکھا اور یہاں سے منگولیا اور چین میں یوآن خاندان کا آغاز ہوا۔

پیدائش

1987- رام موہن نائیڈو کنجراپو- آندھرا پردیش سے بھارتی سیاست دان۔

1924- ای ایس وینکٹرامیا - بھارت کے سابق 19ویں چیف جسٹس۔

1909- وی وینکٹسوبا ریڈیار- انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست دان تھے۔

1887 - بھکاری ٹھاکر - بھوجپوری کے لوک فنکار۔

1756- گرو گھاسی داس- سنت کو چھتیس گڑھ ریاست کی سنت روایت میں اعلیٰ سمجھا جاتا ہے۔

انتقال

2011- عدم گونڈوی - ایک معروف ہندوستانی شاعر تھے۔

1971- پدم لال پنا لال بخشی - ہندی کے ایک مشہور مضمون نگار۔

اہم مواقع اور تقریبات

اقلیتی حقوق کا عالمی دن

بین الاقوامی تارکین وطن کا دن

ہندوستھان سماچار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande