لیوینڈوسکی کی نظریں چیمپئنز لیگ کے 100ویں گول پرمرکوز
وارسا، 8 نومبر (ہ س)۔ ایف سی بارسلونا کے اسٹرائیکر رابرٹ لیوینڈوسکی، جنہوں نے بدھ کی شام کو ریڈ اسٹار بلغراد کے خلاف 5-2 سے جیت میں اپنا 98واں اور 99واں چیمپئنز لیگ گول کیا، اب ان کی نظریں چیمپئنز لیگ کے اپنے 100ویں گول پر ہیں۔ لیوینڈوسکی نے پہلے ہا
Lewandowski eyes 100th Champions League goal


وارسا، 8 نومبر (ہ س)۔ ایف سی بارسلونا کے اسٹرائیکر رابرٹ لیوینڈوسکی، جنہوں نے بدھ کی شام کو ریڈ اسٹار بلغراد کے خلاف 5-2 سے جیت میں اپنا 98واں اور 99واں چیمپئنز لیگ گول کیا، اب ان کی نظریں چیمپئنز لیگ کے اپنے 100ویں گول پر ہیں۔

لیوینڈوسکی نے پہلے ہاف میں دو گول کئے۔ بریک کے بعد پولش کھلاڑی کے پاس ہیٹ ٹرک کرنے اور چیمپئنز لیگ کا 100 واں گول کرنے کا موقع تھا لیکن وہ ہدف سے محروم رہے۔

36سالہ کھلاڑی نے جمعرات کو پولش میڈیا سے کہا”میچ کے دوران، میں نے یہ نہیں سوچا کہ میں نے پہلے کتنے گول کئے ہیں۔ میں نے ہیٹ ٹرک بنانے کا ایک اچھا موقع گنوا دیا، لیکن سب سے اہم بات یہ تھی کہ میرے پاس گول کرنے کا مواقع تھے۔“ میچ کے بعد کوچ ہینسی فلک نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ بہتر ہوگا اگر میں ہمارے اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ میں اپنا 100واں گول کر وں۔

لیوینڈوسکی نے کہا کہ ”ہمیں اس حقیقت سے تھوڑی تکلیف ہوئی کہ ہم نے دو گول کھائے۔ ہم ان حالات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے۔ لیکن ہم تین پوائنٹس حاصل کرنے پر خوش ہیں۔“

بلغراد میں جیت کے بعد، ایف سی بارسلونا چیمپئنز لیگ کے گروپ مرحلے کی درجہ بندی میں نو پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گیا۔ 26 نومبر کو، کلب فرانسیسی ٹیم اور سرپرائز پیکج بریسٹ کی میزبانی کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande