منو بھاکر، عالمی شطرنج چمپئن ڈی گوکیش اور ہاکی کپتان ہرمن پریت سنگھ  کومیجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ 
نئی دہلی، 2 جنوری (ہ س)۔ ڈبل اولمپک میڈلسٹ شوٹر منو بھاکر کو ہاکی کپتان ہرمن پریت سنگھ، نئے عالمی شطرنج چمپئن ڈی گوکیش اور پیرا ہائی جمپر پروین کمار کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت (ایم وائی
منو بھاکر، عالمی شطرنج چمپئن ڈی گوکیش اور ہاکی کپتان ہرمن پریت سنگھ میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ سے سر فراز


نئی دہلی، 2 جنوری (ہ س)۔

ڈبل اولمپک میڈلسٹ شوٹر منو بھاکر کو ہاکی کپتان ہرمن پریت سنگھ، نئے عالمی شطرنج چمپئن ڈی گوکیش اور پیرا ہائی جمپر پروین کمار کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت (ایم وائی اے ایس) نے جمعرات کو مذکورہ بالا اعلان کیا۔ منو ابتدائی طور پر کھیل رتن جیتنے کی دوڑ میں ایتھلیٹس کی فہرست سے باہر رہ گئی تھیں ۔اس کی وجہ ایوارڈ کے لیے درخواست دینے میں غلطی تھی ۔

قومی کھیل ایوارڈز کی تقسیم 17 جنوری کو نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں ہوگی۔

22 سالہ بھاکر اگست میں 10 میٹر ایئر پسٹل انفرادی اور 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹس میں کانسی کے تمغے جیت کر اولمپکس کے ایک ہی ایڈیشن میں دو تمغے جیتنے والی آزاد ہندوستان کی پہلی ایتھلیٹ بن گئیں۔

انہی کھیلوں میں ہرمن پریت نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کو مسلسل دوسرا کانسی کا تمغہ دلایا۔ دوسری طرف، 18 سالہ گوکیش سب سے کم عمر عالمی چمپئن بن گئے، اور انہوں نے گزشتہ سال شطرنج اولمپیاڈ میں ہندوستانی ٹیم کو تاریخی طلائی تمغہ جیتنے میں بھی مدد کی۔

چوتھا وصول کنندہ پیرا ہائی جمپر پروین ہوں گے، جنہوں نے پیرس پیرالمپکس میں T64 چمپئن کا تاج پہنایا گیا تھا۔ ٹی64 درجہ بندی ان ایتھلیٹس کے لیے ہے جن کی ایک یا دونوں ٹانگیں گھٹنے سے نیچے نہیں ہیں اور وہ دوڑنے کے لیے مصنوعی ٹانگ پر انحصار کرتے ہیں۔

وزارت کھیل نے ایک پریس ریلیز میں کہا، ایوارڈ جیتنے والے 17 جنوری 2025 (جمعہ) کو صبح 11 بجے راشٹرپتی بھون میں ایک خصوصی طور پر منعقد تقریب میں صدر جمہوریہ ہند سے ایوارڈ وصول کریں گے۔

2024 اولمپک سال ہونے کی وجہ سے، 32 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، جن میں پیرس گیمز کے دیگر تمغے جیتنے والے امن سہراوت، سوپنل کسالے اور سربجوت سنگھ بھی شامل ہیں۔

میجر دھیان چند کھیل رتن: منو بھاکر (شوٹنگ)، ڈی گوکیش (شطرنج)، ہرمن پریت سنگھ (ہاکی) اور پر وین کمار (پیرا ایتھلیٹکس)۔

ارجن ایوارڈز: جیوتی یاراجی (اتھلیٹکس)، انو رانی (اتھلیٹکس)، نیتو (باکسنگ)، سویٹی (باکسنگ)، وینتیکا اگروال (شطرنج)، سلیمہ ٹیٹے (ہاکی)، ابھیشیک (ہاکی)، سنجے (ہاکی)، جرمن پریت سنگھ ( ہاکی)، سکھجیت سنگھ (ہاکی)، راکیش کمار (پیرا آرچری)، پریتی پال (پیرا ایتھلیٹکس)، جیون جی دیپتی (پیرا-ایتھلیٹکس)، اجیت سنگھ (پیرا-ایتھلیٹکس)، سچن سرجیراو¿ کھلاری (پیرا-ایتھلیٹکس)، دھرمبیر (پیرا-ایتھلیٹکس)، پرنو سورما (پیرا-ایتھلیٹکس)، ایچ ہوکاٹو سیما (پیرا-ایتھلیٹکس)، سمرن (پیرا-ایتھلیٹکس) ، نودیپ (پیرا-ایتھلیٹکس)، نتیش کمار (پیرا-بیڈمنٹن)، تھلسی متھی مروگیسن (پیرا بیڈمنٹن)، نتھیا سری سومتی سیون (پیرا بیڈمنٹن)، منیشا رامداس (پیرا بیڈمنٹن)، کپل پرمار (پیرا جوڈو)، مونا اگروال (پیرا شوٹنگ)، روبینہ فرانسس (پیرا شوٹنگ)، خوابیل سریش کسلے (شوٹنگ)، سربجوت سنگھ (شوٹنگ)، ابھے سنگھ (سکواش)، ساجن پرکاش (تیراکی)، امن (کشتی)

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande