سڈنی، 4 جنوری (ہ س)۔
آسٹریلوی بین الاقوامی کھلاڑی کیمرون کی بینکرافٹ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے ایک میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی ڈینیئل سامس کے ساتھ تصادم میں کندھے اور ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ ان کی ٹیم سڈنی تھنڈر نے ہفتہ کو مذکورہ بالا معلومات دی۔
جمعہ کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف میدان میں کیچ لینے کے دوران تصادم کے بعد بینکرافٹ اور سامس کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تصادم کے بعد دونوں کھلاڑی زخمی ہو کر میدان میں ہی پڑے رہے۔
آسٹریلیا کے لیے 10 ٹیسٹ کھیلنے والے اوپننگ بلے باز بینکرافٹ پر 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف بال ٹیمپرنگ کے الزام میں 9 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی، ان کی ناک سے خون بہہ رہا تھا۔
آسٹریلیا کے لیے 10 ٹی 20 میچ کھیلنے والے سامس کو ان کے 32 سالہ ساتھی کے ساتھ ٹکرانے کے بعد اسٹریچر پر لے جایا گیا۔
ٹیم نے ایک بیان میں کہا، سر کی چوٹ کے علاوہ، بینکرافٹ کو ناک اور دائیں کندھے میں بھی فریکچر کا سامنا کرنا پڑا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ