عالمی شطرنج چمپئن شپ: گوکیش نے چوتھا گیم ڈراکیا ، سیریز 2-2 سے برابر
نئی دہلی ، 29 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ڈی گوکیش نے جمعہ کو سنگاپور میں عالمی شطرنج چمپئن شپ کے چوتھے کھیل میں چین کے ڈنگ لیرین کے خلاف بلیک پیسز کے ساتھ ڈرا کیا۔گیم 4 میں ، ڈنگ لیرن نے سفید مہروںسے آغاز کیا۔ لیرین نے گیم4کی شروعات جوکرٹار
عالمی شطرنج چمپئن شپ: گوکیش نے چوتھا گیم ڈراکیا ، سیریز 2-2 سے برابر


نئی دہلی ، 29 نومبر (ہ س)۔

ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ڈی گوکیش نے جمعہ کو سنگاپور میں عالمی شطرنج چمپئن شپ کے چوتھے کھیل میں چین کے ڈنگ لیرین کے خلاف بلیک پیسز کے ساتھ ڈرا کیا۔گیم 4 میں ، ڈنگ لیرن نے سفید مہروںسے آغاز کیا۔ لیرین نے گیم4کی شروعات جوکرٹارٹ اوپن سے شروع کرنے کے بعد اوپننگ مووس کے ایک انوکھے امتزاج کے ساتھ کیا ، جس نے کھیل کے شروع میں اپنے نوجوان حریف گوکیش کو قدرے دنگ کردیا۔ لیکن 11 چالوں کے بعد ، گوکیش پہلے ہی گھڑی پر ڈنگ لیرن سے 13 منٹ آگے تھے۔ یہ میچ 23 چالوں میں برابری پر ختم ہوا۔ ابھی تک صرف گوکیش نے سفید ٹکڑوں سے کھیلتے ہوئے فیصلہ کن نتائج حاصل کیے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ گیم 3 میں ، گوکیش نے وقت پر چین کے عالمی چمپئن کو شکست دی اور اسکور کو 1.5-1.5 سے برابر کر دیا۔اس نتیجے نے یقینی بنایا کہ ٹائٹل میچ 2-2 پوائنٹس سے برابر ہو جائے گا۔ دونوں ٹیمیں ہفتے کو پانچویں راو¿نڈ کے لیے دوبارہ آمنے سامنے ہوں گی۔اس عالمی چمپئن شپ میں کل 14 راو¿نڈ ہوں گے ، جس میں 7.5 پوائنٹس حاصل کرنے والا پہلا کھلاڑی عالمی چمپئن بن جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande