کرسمس تقریب کی تمام اسمبلی حلقہ جات میں انعقاد کی تیاریاں
حیدرآباد, 29 نومبر (ہ س) تلنگانہ حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ بڑے پیمانہ پر کرسمس تقریب کے انعقادکا فیصلہ کیا گیا۔ہر سال کی روایت کے مطابق لال بہادر اسٹیڈیم میں کرسمس تقریب میں وزیراعلی ریونت ریڈی شرکت کریں گے ۔ نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکا نے اعلیٰ عہ
کرسمس تقاریب کے تمام اسمبلی حلقہ جات میں انعقاد کی تیاریاں


حیدرآباد, 29 نومبر (ہ س) تلنگانہ حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ بڑے پیمانہ پر کرسمس تقریب کے انعقادکا فیصلہ کیا گیا۔ہر سال کی روایت کے مطابق لال بہادر اسٹیڈیم میں کرسمس تقریب میں وزیراعلی ریونت ریڈی شرکت کریں گے ۔ نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکا نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں کرسمس تقریب کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ریاست بھر میں کرسمس کے موقع پر ہر اسمبلی حلقہ میں تقریب کے انعقاد کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی جائے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں 200 علاقوں کے علاوہ ریاست کے 95 اسمبلی حلقوں میں تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھٹی وکرمارکا نے گریٹر حیدرآباد کے علاوہ اضلاع میں اسمبلی حلقہ جات کی سطح پر کلکٹر کی نگرانی میں کمیٹیوں کی تشکیل کی تجویز پیش کی۔ کرسمس تقریب کے انعقاد کے سلسلہ میں ریاست گیر سطح پر تشکیل دی گئی کمیٹی کے ساتھ اجلاس میں بھٹی وکرمارکا نے لال بہادر اسٹیڈیم کی تقریب پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کرسچین طبقہ کو تقاریب میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت تمام مذاہب کا یکساں طور پر احترام کرتی ہے اور عید اور تہوار سرکاری سطح پر منائے جاتے ہیں۔ اجلاس میں کرسمس تقریب کے لئے فنڈس کی اجرا اور غریب عیسائی خاندانوں میں حکومت کی جانب سے ملبوسات کے تحفہ کی پیشکش کا جائزہ لیا گیا ۔ صدرنشین کرسچین مینارٹیز فینانس کارپوریشن دیپک کو انتظامات کی نگرانی اور لال بہادر اسٹیڈیم کی تقریب کے اہتمام کی ذمہ داری دی گئی۔ کرسمس کے موقع پر سماجی خدمات کے لئے عیسائی طبقہ کی تنظیموں اور شخصیتوں کو تہنیت پیش کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande