اڈانی معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کام متاثر، راہل نے کہا کہ گرفتاری ہو
نئی دہلی، 27 نومبر (ہ س)۔ اڈانی رشوت معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے بدھ کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کام متاثر ہوا۔ ادھر لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ صنعتکار گوتم اڈانی کو گرفتار کیا جانا چاہئے۔ پارلیمنٹ کے احاطے می
Work in both houses of Parliament affected on Adani issue


نئی دہلی، 27 نومبر (ہ س)۔ اڈانی رشوت معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے بدھ کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کام متاثر ہوا۔ ادھر لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ صنعتکار گوتم اڈانی کو گرفتار کیا جانا چاہئے۔

پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اس ملک میں لوگوں کو معمولی الزامات میں گرفتار کیا جاتا ہے جبکہ صنعت کار گوتم اڈانی پرامریکہ میں رشوت ستانی کے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں گرفتار کیا جائے۔

لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے کام متاثر ہوا۔ لوک سبھا میں کارروائی شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اسے 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ دوسری جانب راجیہ سبھا کی کارروائی پہلے 11:30 بجے اور بعد میں پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande