لکھیم پور کھیری تشدد: آشیش مشرا پر گواہوں کو دھمکانے کا الزام لگاتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر 
نئی دہلی، 27 نومبر (ہ س)۔ لکھیم پور کھیری تشدد کے ملزم آشیش مشرا پر متاثرہ فریق نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کر کے گواہوں کو دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ عدالت نے آشیش مشرا کو اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کے بارے میں چار ہفتوں کے اندر ج
لکھیم پور کھیری تشدد: آشیش مشرا پر گواہوں کو دھمکانے کا الزام لگاتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر 


نئی دہلی، 27 نومبر (ہ س)۔

لکھیم پور کھیری تشدد کے ملزم آشیش مشرا پر متاثرہ فریق نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کر کے گواہوں کو دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ عدالت نے آشیش مشرا کو اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کے بارے میں چار ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سپریم کورٹ نے 22 جولائی کو آشیش مشرا کو مشروط ضمانت دی تھی۔ سپریم کورٹ نے آشیش مشرا کو لکھنو¿ میں رہنے کی اجازت دی لیکن وہ لکھیم پور کھیری نہیں جائیں گے۔ اس معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس واقعے سے متعلق ایک اور معاملے میں درج چار کسانوں کو بھی عبوری ضمانت دے دی تھی، جن پر واقعے کے بعد انہیں پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ اگر آشیش یا اس کا خاندان کسی بھی طرح سے مقدمے کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔

لکھیم پور کھیری میں 3 اکتوبر 2021 کو ہوئے تشدد میں 8 لوگوں کی جانیں گئیں۔ اس معاملے میں ایس آئی ٹی نے آشیش کو اہم ملزم بنایا تھا اور 3 جنوری 2021 کو لکھیم پور کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande