قنوج: ایکسپریس وے پر ایک اور خوفناک حادثہ، سیفئی کے پانچ ڈاکٹر وں کی موت
قنوج، 27 نومبر ( ہ س)۔ آج ایک دردناک سڑک حادثہ میں سیفئی میڈیکل کالج کے پانچ ڈاکٹروں کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ بدھ کی صبح 3.30 بجے لکھنو¿-آگرہ ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ تیز رفتار اسکارپیو ڈیوائیڈر توڑ کر دوسری لین میں آگئی۔ پھر ٹرک نے اسکارپیو کو کچل
Kannauj: Accident on expressway, 5 doctors of Saifai died


قنوج، 27 نومبر ( ہ س)۔ آج ایک دردناک سڑک حادثہ میں سیفئی میڈیکل کالج کے پانچ ڈاکٹروں کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ بدھ کی صبح 3.30 بجے لکھنو¿-آگرہ ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ تیز رفتار اسکارپیو ڈیوائیڈر توڑ کر دوسری لین میں آگئی۔ پھر ٹرک نے اسکارپیو کو کچل دیا۔ ٹرک سے ٹکر اتنی شدید تھی کہ اسکارپیو کئی میٹر تک گھسٹتی چلی گئی۔

اسکارپیو میں 6 افراد سوار تھے، 5 کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ مرنے والے تمام ڈاکٹر سیفئی میڈیکل کالج سے پی جی کر رہے تھے۔ وہ منگل کو ایک شادی میں شرکت کے لیے لکھنو¿ آئے تھے۔ واپسی کے دوران حادثہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی نیند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اسکارپیو نے پہلے ڈیوائیڈر کو توڑا اور پھر کئی پلٹی کھاتے ہوئے دوسری لین تک پہنچ گئی۔ اس لین میں ایک تیز رفتار ٹرک آ رہا تھا۔ گاڑی پھر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی اطلاع صبح 3 بج کر 43 منٹ پر کنٹرول روم کے نمبر پر ملی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ اسکارپیو بری طرح سے پِچک گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کسی طرح گاڑی کو کاٹ کر تمام لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ ایک متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل کالج کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

حادثے میں 5 ڈاکٹروں کی موت ہو گئی۔ ان کی شناخت ہو چکی ہے۔ لاشیں مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں۔ مرنے والوں میں انیرودھ ورما (29) ولد پون کمار ورما ساکن اے 5 رادھا وہار ایکسٹینشن کملا نگر آگرہ، سنتوش کمار موریہ ولد جیت نارائن ساکن راج پورہ پارٹ 3 بھدوہی سنت روی داس نگر، ارون کمار ولد انگد لال ساکن تیراملو موچی قنوج اور نردیو ولد لکھن گنگوار ساکن نواب گنج بریلی اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ اسکارپیو پر سوار نوجوان جے ویر سنگھ ولد کرن سنگھ ساکن بدھ وہار مرادآباد کی حالت نازک ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande