ہریدوار، 21 نومبر (ہ س)۔ یوٹیوبر اور بگ باس شو کے شریک ارمان ملک نے ہریدوار پہنچ کر ایک اور یوٹیوبر سوربھ کے گھر ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اس کے بعد جوالاپور پولیس نے دونوں فریقوں کو بلا کر پوچھ گچھ کی اور ارمان کو سخت ہدایات دی دراصل ہریدوار کے یوٹیوبر سوربھ نے اپنے چینل پر ارمان ملک پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ اس سے ناراض ارمان ملک اپنے دوستوں کے ساتھ جوالاپور کے کھنہ نگر میں سوربھ کے گھر پہنچے اور وہاں ہنگامہ کیا۔ سوربھ کا الزام ہے کہ اسے مارا پیٹا گیا۔ معاملہ پولیس تک پہنچا تو پولیس نے دونوں فریقین کو ریلوے پولیس چوکی بلایا اور پوچھ گچھ کے دوران ارمان ملک نے بتایا کہ سوربھ نے ان کے اہل خانہ کے خلاف نازیبا کلمات کہے۔ پولیس نے ارمان ملک کو گھر میں گھس کر غنڈہ گردی کرنے پر سخت وارننگ دی۔ تاہم پولیس نے کوئی قانونی کارروائی کرنے کے بجائے دونوں فریقوں کے درمیان سمجھوتہ کروا کر معاملہ طے کروادیا۔ جوالاپور ریلوے اسٹیشن کے انچارج سب انسپکٹر آر کے پٹوال نے بتایا کہ ویڈیو میں ناشائستہ تبصروں پر دو یوٹیوبرز کے درمیان لڑائی ہوئی۔ دونوں کو سخت ہدایات کے بعد رخصت کیا گیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی