کٹرا، 21 نومبر ( ہ س)۔ کٹرا تاراکوٹ سے لگنے والے روپ وے (گنڈولے) کے خلاف جمعرات کوکٹرا اور پرانا دروڑ کے لوگوں نے کٹرا کے رگھوناتھ مندر احاطے میں ایک میٹنگ بلائی۔ میٹنگ میں دکانداروں، ہوٹلوں، گیسٹ ہاو¿س مالکان کے علاوہ دیگر تاجروں نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ میں تمام لوگوں نے گنڈولہ کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال پرانا دروڑ اور شری ماتا ویشنو دیوی مارگ پر دکاندار، گھوڑے، پٹو پالکی اور دیگر تاجر 72 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔ جمعہ کو کام چھوڑ کر ہڑتال پر جائیں گے۔ گنڈولہ کی بھرپور مخالفت کریں گے اور میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال نگر کٹرا کے دکاندار، ہوٹل اور گیسٹ ہاو¿س تاجروں کو بند نہیں کیا جائے گا۔
اس کے بعد کٹرا کے مختلف بزنس کلاس کے ساتھ دوبارہ میٹنگ کی جائے گی اور تمام ہوٹلوں، گیسٹ ہاو¿سز، ریسٹورنٹ، کٹراکی دکانوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا اور تاراکوٹ سے کسی بھی قیمت پر روپ وے گنڈولہ لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر سابق کونسلر رویندر سنگھ ناگ، وشو ہندو پریشد سے ڈاکٹر کرن سنگھ، سونو ٹھاکر، پربھات سنگھ منگلی، باریدار سنگھرش کمیٹی کے پردھان شیام سنگھ، اومکار سنگھ، پانی سڈودرا، ویریندر کیسر، نریش کیسر، ورون مگونترا، وکی پادھا، اجے گپتا اور دیگر مقامی لوگ موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد