ملک دشمن عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے گی ۔ایل جی
ملک دشمن عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے گی ۔ایل جی جموں، 21 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے یا عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے ملک دشمن عناصر اور علیحدگی پسندوں کو عبرتناک سزا دی
LG


ملک دشمن عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے گی ۔ایل جی

جموں، 21 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے یا عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے ملک دشمن عناصر اور علیحدگی پسندوں کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔ جموں میں منعقدہ فلمی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں جو 2019 سے پہلے کی بدنظمی کو دوبارہ بحال کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن، ثقافتی ترقی اور معاشی خوشحالی کا قیام وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ممکن ہوا ہے اور اس فلمی میلے میں 50 سے زائد ممالک کی شرکت اس کا ثبوت ہے۔ منوج سنہا نے فلم سازوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تخلیقات کو قوم کی خدمت، انسانی اقدار کے فروغ اور عوام کو صحیح راہ پر گامزن کرنے کے لیے استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ اچھی فلمیں نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ یہ سماجی خدمت اور انسانی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔افتتاحی تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے معروف تھیٹر اور فلمی شخصیت مشتاق کاک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande